اسلام آباد: (آئی این این) حج 2022 کے موقع پر قربانی کے جعلی کوپن رعایتی قیمت پر فروخت کرنے والے گروہ متحرک ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان حج مشن نے اپنےعازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے جعل سازوں سے ہوشیار رہیں اور ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔
شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کرنا ہی مناسک حج کی درست ادائیگی کیلئے بہترین عمل ہے، پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان قربانی کے حوالے سے ایک ایم او یو پر حال ہی میں دستخط ہوئے ہیں۔
ایم او یو کے مطابق پاکستانی عازمین کے لئے حج کے موقع پر قربانی کے تمام انتظامات اسلامی ترقیاتی بینک کرے گا، جن پاکستانی عازمین نے ابھی تک قربانی کی رقم جمع نہیں کرائی انہیں پانچ ذوالحج تک رقم جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے گا۔