یہ واقع بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں پیش آیا، جہاں مویشیوں کا جہاز سوڈان سے جانور برآمد کر کے سعودی عرب لے جا رہا تھا، جہاز میں کئی ہزار سے زیادہ مزید جانور موجود تھے، جن کو بچایا نہ جا سکا، تاہم جہاز کا عملہ بالکل محفوظ رہا۔
سوڈانی بندرگاہ کے سینئر اہلکار کے مطابق بحری جہاز بدر 1، اتوار کی صبح ڈوب گیا، جہاز 9 ہزار بھیڑوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل تھا، لیکن اس میں 15 ہزار 800 بھیڑیں سوار تھیں،جو حادثے کا سبب بنا۔
ایک اور اہلکار کے مطابق عملے کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے لیکن حادثے کے معاشی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش ہے۔
ایسوسی ایشن کے لائیو سٹاک ڈویژن کے سربراہ صالح سلیم نے کہا کہ ڈوبنے والے مویشیوں کی کل مالیت تقریباً 75 کروڑ 60 لاکھ تھی، انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے مالکان صرف 700 کے قریب بھیڑیں ڈوبنے سے بچا سکے ہیں لیکن وہ بہت بیمار ہیں اور ان کے زندہ بچنے کے کوئی امکان نہیں۔
گزشتہ ماہ اسی سوکین بندرگاہ کے کارگو ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو گھنٹوں جاری رہی اور اس سے بھی بھاری نقصان ہوا تھا،۔