کراچی: وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی ہے۔
بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی
نجی نیوز کے مطابق دستاویزات کے تحت بجٹ میں 30 ڈالرز کے موبائل فون پر 100 روپے اور 30 ڈالرز سے 100 ڈالرز مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں 200 ڈالرز کے درآمدی موبائل فون پر600 روپے، 350 ڈالرز مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے اور 500 ڈالرز کے موبائل فون پر 4000 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔
نجی نیوز کے مطابق بجٹ دستاویزات میں درج ہے کہ 700 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 8000 روپے اور 701 ڈالرز یا اس سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔