لاہور:(آئی این این) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا اور عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کیا گیا ہے۔
New Commemorative banknote of Rs75 is now available for general public at all SBP BSC offices and branches of commercial banks. This banknote is legal tender and can be used as medium of exchange for all transactions across Pakistan. pic.twitter.com/EFuU1rHtr1
— SBP (@StateBank_Pak) September 30, 2022
مرکزی بینک کے مطابق 75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، یہ نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ کے دوسری جانب مار خور اور دیودار کے درخت کی تصاویر ہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے بھی 75 روپے کے نوٹ کی تصویر شیئر کی گئی۔
Commemorative banknote of Rs 75 marking the diamond jubilee of the country’s independence is now available for the general public. pic.twitter.com/8PlHhmVQRE
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 30, 2022