پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عماد وسیم پر جرمانہ میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللّٰہ گرباز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر کیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے سابق کپتان نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔
عماد وسیم نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد نے کراچی کنگز کو شکست دی، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔