سب سے بڑی اور جدید اسپیس ٹیلی اسکوپ جیمز ویب کی بنائی گئی پہلی تصاویر جاری کر دی گئیں۔ تصاویر میں جیمز ویب کی ایک سیلفی بھی شامل ہے۔
ناسا کے مطابق جو پہلی تصاویر زمین پر موصول ہوئی ہیں ان میں سورج سے ملتا جلتا ایک ستارہ ہے۔ اس ستارے کو HD 84406 کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیمز ویب نے اپنے ہی آئینے کی بھی ایک تصویر بھیجی ہے جو اب مکمل طور پر کھل چکا ہے۔
ناسا ماہرین کے مطابق ابتدائی تصاویر دھندلی ہیں، دوربین دور دراز کے ستاروں اور کہکشاوں کی تصاویر مئی لینا شروع کر ے گی۔ یہ تصاویر زمین پر جون تک پہنچیں گی۔
جیمز ویب خلا میں بھیجی گئی اب تک کی سب سے جدید اور بڑی دوربین ہے جو لاکھوں کلومیٹر دور سیاروں اور ستاروں کی کھوج لگانے میں خلائی ماہرین کی مدد کرے گی۔
جیمز ویب، ہبل ٹیلی اسکوپ کی پیش رو ہے اور اس کا مقصد کائنات کے وجود میں آنے کے اسرار جاننا ہے۔