ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر انوکھے طریقے سے مبارکباد دی اور تصاویر شیئرکرتے ہوئے وعدہ بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیف علی خان کی پہلی اہلیہ اور ا ن کے بچوں کی ماں امریتا سنگھ نے اپنی زندگی کی64 بہاریں دیکھ لی ہیں اداکارہ کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی سارہ علی خان نے سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے اپنی اور امریتا کی جوانی کی تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”آپ مجھے ہمیشہ سپورٹ کرتی ہیں،ہمیشہ مجھے آیئنہ دکھاتی ہیں اس کے لیے شکریہ ” ۔
https://www.instagram.com/p/CZv2Z8ePgps/?utm_source=ig_embed&ig_rid=5240ad62-564b-4c21-a85d-ade738041a98
سارہ نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو خوش رکھنے اور آپ کا سر بلند فخر سے بلند کرنے کے لیے مزید محنت کروں گی ۔یاد رہے کہ اداکارہ سارہ علی خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے او ر اب وہ کئی فلموں میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔