بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر ہابندی کے خلاف مسلم طلبا کا احتجاج دبانے کے لیے مودی سرکار نے تعلیمی ادارے بند کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے تنازع پر تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اسکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد ہے کہ کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسیں لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کیا جا رہاہے۔
گزشتہ روز طالبات کے احتجاج کو روکنے کے لیے انتہا پسند ٹولے نے بھی مظاہرہ کیا۔ انتہا پسند ہندووں کی جانب سےاحتجاج کرنے والی طالبات کا ہراساں کیا گیا ۔
دوسری جانب طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں پابندی کے خلاف درخواست بھی دائر کی ہے۔