اسلام آباد : مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 553 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 799 کیسز سامنے آئے ہیں ، پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 65 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 327 افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے ، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
پنجاب میں تبادلوں کی ایک اور آندھی، 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے
پنجاب میں اب تک چار لاکھ 90 ہزار 103 ، سندھ میں پانچ لاکھ 53 ہزار 112 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 4 ہزار 84 ، بلوچستان میں 34 ہزار 853 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 ، آزاد جموں وکشمیر میں 40 ہزار 826 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔