محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہلکی بارش کے ساتھ سردی میں اضافے کی پیش گوئی کر دی۔
کراچی میں بارش برسانے والی ہواوں کے مغربی سسٹم نے اثرات دکھانا شروع کر دیے۔ شہر میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ کل بارش برسنے کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آٹھ جنوری کو کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ رات شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔