بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کو کورونا ہونے پر9جنوری کو اسپتال میں داخل کروایا یا تھا۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
گزشتہ روز حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکیں اور 92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
بھارت کی بلبل کلانے والی گلوکارہ لتا منگیشکر1929 میں پیدا ہوئیں۔لتا منگیشکر کو لتا جی کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں 50ہزار سے زائد گیت گائے۔
انہوں نے اپنا پہلا گانا 13 سال کی عمر میں 1942 میں ریکارڈ کروایا۔لتا جی نے محمد رفیع،مکیش، کشور،محمد عزیزکے ساتھ یاد گار گانے ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے ادت نارائن، کمار سانواور سونو نگم کے ساتھ بھی کبھی نہ بھلائے جانے والے گانوں کو اپنی آواز دی۔
لتا جی نے ایک وقت میں دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے کا اعزاز اپنے پاس رکھا۔ لتا جی کو بھارت کا اعلی ترین اعزاز بھارت رتنا بھی ملا۔ وہ بھارت کی 15 شخصیات میں شامل ہیں جنھیں بھارت رتنا ملا۔ لتا نے 70 کی دہائی میں ہی فلم فیئر ایوارڈز نوجوانوں کیلئے چھوڑ دیا تھا۔