لاہور :پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے جارہاہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور پنجاب پولیس نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیرصدارت پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل کےکھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی دیں گے، 550 سے زائد کیمروں سے روٹس اورسٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔