وفاقی دار الحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد،راولپنڈی،میانوالی،ٹیکسلا ،پشاور ،،مانسہرہ ،سوات،دیر ،بونیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔
ایبٹ آباد ،شانگلہ ،لنڈی کوتل ، گلگت اور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 210 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔