لندن : پارٹی سکینڈل کے باعث مشکلات کے شکار برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی معافی بھی کسی کام نہ آ سکی ، بورس جانسن انتظامیہ کے 4 سینئر عہدیدار مستعفی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ہاؤس کے 4 سینئر عہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے ہیں جن میں پالیسی ہیڈ منیرہ مرزا ، چیف آف سٹاف روزن فیلڈ اور سینئر سول سرونٹ مارٹن رینالڈز شامل ہیں ۔ ڈائریکٹر کمیونی کیشن جیک ڈوئل بھی استعفے کی تصدیق کر چکے ہیں ۔
بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی سجائی تھی جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا ، برطانوی وزیر اعظم نےعوامی رد عمل پر معافی بھی مانگی تھی مگر برطانوی سول سرونٹ سیو گرے کی انکوائری رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے مستقبل پر سوال اٹھنے لگے تھے ۔
بورس جانسن نے رپورٹ منظر عام پر آنے پر معذرت کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم کیا تھا ۔