صوابی : خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً دو ہزار سال پرانے بدھ مت تہذیب کے اب تک کے سب سے بڑے آثار دریافت کرلیے۔
ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق صوابی کے گاؤں باہو ڈھیری میں چھ ماہ قبل غیر قانونی کھدائی کی اطلاعات ملنے کے بعد سرکاری سطح پر اس علاقے میں کام شروع کیا گیا۔ کھدائی کے دوران ماہرین کو بدھ مت تہذیب کے آثار ملے جو 18 سے 19 سو سال پرانے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں 400 نوادرات اور اب تک کا سب سے بڑا سٹوپا دریافت ہوا ہے۔ نوادرات کے حوالے سے مزید تحقیق شروع کردی گئی ہے۔