لاہور: انگلش کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے۔
کرس جورڈن، جیسن رائے اور جیمز ونس نے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں پہنچ گئے ہیں، کرس جورڈن کراچی کنگز، حسین رائے اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
تینوں کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
یاد رہے پی ایس ایل میں آج وہاب الیون اور شاہین الیون میں جوڑ پڑے گا، پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائےگا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔