لندن: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اپنے خلاف کارروائی سے روکنے پر سندھ ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیاہے ۔ اپنے بیان میں حریم شاہ کاکہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ان کے خلاف کاروائی کرنے سے روک دیا ہے ،انہیں عدالتوں اور اپنے اداروں پر اعتماد ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں مستقبل میں بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے ،وہ پاکستانی حکومت اور عدالت سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ ایف آئی اے کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے اور میرا میڈیا ٹرائل کرے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں اور یہ میرے خاوند اور میرے وکیل منیر احمد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ مجھے بہت بڑا ریلیف ملا ہے ۔