پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرنجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔
ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھیلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹر فخر زمان کو سات ہفتے پہلے ایشیاء کپ میں گھٹنے کی انجری ہوئی تھی، نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں فخر زمان کو پھر سے گھٹنے کی تکلیف ہوئی۔
Load/Hide Comments