یوکرین کااسلحہ لے جانے والا فوجی کارگو طیارہ تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے یوکرینی فوجی مال بردار ایک طیارے کو مار گرایا ہے۔ دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق ہفتے کے دن بحیرہ اسود کے قریب ایک ایسے فوجی طیارے کو تباہ کر دیا گیاہے۔ جس میں اسلحہ یوکرین پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے سمی ریجن میں بھی ایک حملہ کیا گیا۔ جہاں غیر ملکی یوکرینی افواج کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم ان خبروں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روسی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ تاہم یوکرین نے سیویروڈونسٹک کے محاذ پر روسی افواج کو پسپا کر دیا ہے۔ لوہانسک ریجن کے گورنر سرگئی گوآدی نے میڈٰیا کو بتایا کہ ڈونباس ریجن کے اس اہم صنعتی شہر کے کچھ مقامات پر روسی افواج پسپائی پر مجبور ہوئی ہیں۔

روسی افواج نے اس وقت اپنی تمام تر توجہ حکمت عملی کے حوالے سے انتہائی اہم شہر سیویروڈونسٹک پر ہی مبذول کر رکھی ہے۔

گوادی کے مطابق یوکرینی افواج مزید دو ہفتوں تک اس شہر کا دفاع کرنے میں کامیاب رہ سکتی ہیں لیکن روس کی طاقت ور فوج کا ایک طویل عرصے تک مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں