تمام یورپی ممالک ایک ہی چارجر استعمال کریں گے، یورپی یونین نے کے نئے قانون کے تحت سمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے والے تمام صارفین ایک ہی قسم کے چارجر سے اپنی ڈیوائسزز کو چارج کر سکیں گے۔
یورپی رکن ملکوں میں چارجنگ کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجر استعمال کرنے کی پابندی ہو گی۔ جو 2024 کے آخر تک لازمی قرار دی دیا جائے گا۔ تاہم ایپل نے مجوزہ قانون کو ‘غیر ضروری‘ کہہ کر اس کی مخالفت کی ہے۔ لیکن رکن ممالک نے اس مسودہ قانون پر اتفاق کر لیا ہے۔
یورپی پارلیمان کی بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے رکن کا کہنا ہے کہ نیا قانون یورپی صارفین کی زندگیوں کو آسان بنائےگا اور یہ ماحول کے لیے بھی بہتر ہو گا۔
انہو ں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم 11 ہزار ٹن وزنی الیکٹرانک کوڑے سے بھی ماحول کو بچائیں۔
یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان طے پانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔ اس سے قبل فون ساز کمپناں اپنے طور پر یوپی یونینکسی مشترکہ حل کی تلاش میں ناکام ہو چکی ہیں۔