لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس مجمد کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے 8 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے لیکن ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔
گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکلوالی تھی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور 5 روز قبل ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑی ضبط کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
گلوکارہ نے کئی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔ آئمہ بیگ سال 2018 سے 2020 تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔