گجرات: (آئی این این) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف پنجاب کے ضلع گجرات میں عدلیہ کو دھمکانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ انتہائی سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آج گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آی آر درج کر لی ہے۔ انتہای سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کاروائ عمل میں لائ جاے گی pic.twitter.com/al5f7Dz3SU
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 25, 2022