پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا مین آف دا میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو 5 رنز سے شکست دی۔تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
بابراعظم شاندار سنچری بنا کر نمایاں رہے ۔ تاہم اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔
جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے چنا گیا۔ کپتان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش دل شاہ کا کہنا ہے کہ میچ ہاریں ہا جیتیں کوشش یہی تھی کہ آخر تک کھیلوں گا اور ٹیم کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتان میں کھیلی جا رہی ہے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔