اسلام آباد: (آئی این این) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔
قومی ادادہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 735 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 05 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,735
Positive Cases: 190
Positivity %: 1.38%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 119— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 5, 2022
این آئی ایچ کے مطابق 119 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔