اسلام آباد :کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے تیزی سے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیاہے جس کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں اور شہریوں سے ویکسی نیشن کروانے کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل بھی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاوکی شرح 11.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھٹنوں کے اندر 12 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 55 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور 6540 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر مختلف سیکٹرز اور 24 گلیوں کو سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کے ذریعے سیل کر دیا گیاہے ۔سیل کیئے گئے علاقوں میں سیکٹر جی 6 فور سٹریٹ نمبر 52، 59،56، 79 اور 80 ، سیکٹر ایف 10 فورکی سٹریٹ 53،52،50 ، سیکٹر ایف 11 ٹو کی سٹریٹس 23،21 ،28، سیکٹر جی 11 ٹو کی اسٹریٹس 21،15 ،46، سیکٹر ایف 8 ون کی سٹریٹس 31، 36، 37، 38، 42 ،44 ،سیکٹر ایف 8 تھری کی سٹریٹس 5، 6، 10 اور 11 شامل ہیں۔