کابل دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 43 تک جا پہنچی

کابل: (آئی این این) افغان دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کے مطابق جمعہ کو کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 83 زخمی ہیں۔

دھماکے سے متاثرہونے والوں کی بڑی تعداد لڑکیوں اور خواتین پر مشتمل ہے، حکام نے تشویشناک حالت کے باعث مزید افراد کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 27زخمی ہوگئے تھے۔

مرکز کے عہدیداروں کے مطابق طلباء یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے، اس علاقے میں رہنے والوں میں سے بہت سے ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اب دوبارہ خودکش دھماکہ بھی وہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں