لاہور: (آئی این این) ڈالر کی روپے کو مسلنے کی روایت برقرار، امریکی کرنسی مزید ایک روپیہ 34 پیسے مہنگی، انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے تک پہنچ گیا۔
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی کرنسی ایک روپیہ 34 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 220 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 85 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، 16 اگست کو ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔
ادھر ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی 890 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کی مخلوط حکومت کے دوران اب تک ملک بھر میں امریکی ڈالر 37 روپے 82 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔