اسلام آباد:(آئی این این) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واٹس ایپ انتظامیہ سے ای میل پر رابطہ کیا جس پر واٹس ایپ انتظامیہ نے ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ڈیٹا مکمل محفوظ ہے جس پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ واٹس ایپ بحال ہونے میں سات روز لگ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا تھا جسے بعدازاں ریکور کرلیا گیا تھا۔