چارلس باقاعدہ طور پر برطانیہ کے بادشاہ نامزد، حلف کے بعد دستاویزات پر دستخط

لندن: (آئی این این) کنگ چارلس کو باقاعدہ طورپر برطانیہ کا بادشاہ نامزد کر دیا گیا، برطانوی بادشاہ نےچرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہارکیا اور حلف لینے کے بعد دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں نئے بادشاہ کے اعلان کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چارلس سوئم کو برطانیہ کا نیا بادشاہ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران بادشاہ چارلس کا کہنا تھا کہ وہ ودمختاری کی بھاری ذمہ داریوں سے واقف ہیں جو اب ان پر
آن پڑی ہیں۔

تقریب میں برطانوی وزیراعظم لزٹرس، سابق وزرائے اعظم، میئر لندن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں نئے بادشاہ نے چرچ آف سکاٹ لینڈ کے تحفظ کا حلف اٹھایا۔

پریوی کونسل کی لارڈ صدر پینی مورڈینٹ نے کونسل کے احکامات پڑھے جس کی منظوری کنگ چارلس نے دی۔

بادشاہ چارلس نے چرچ آف سکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہارکیا اور حلف لینے کے بعد دستاویزات پر دستخط
کیے، ملکہ کیملا بطورگواہ اس موقع پر موجودتھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں