اسلام آباد (آئی این این) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش (ملی میٹر): پنجاب: ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، جھنگ، سیالکوٹ (سٹی) 13، مری 10، اوکاڑہ، ساہیوال 01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 06، کاکول 05، گلگت بلتستان: استور 02، اسکردو 01۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت (°C): سبی 41، مٹھی اور ٹھٹھہ 40۔