لاہور: (آئی این این) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ نوح بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا ہے، اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔
کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔