پاکستانی فین کا محبت بھرا پیغام، بوبی دیول تک پہنچ گیا

کراچی سے تعلق رکھنے والی منال فہیم بالی اسٹار کی مداح ہیں یا نہیں، اس کا تو پتہ نہیں لیکن انہوں نے ایک محبت بھرا ٹوئٹ کیا جو بابی دیول تک پہنچ گیا۔

ٹوئٹر میں منال نے ایک تصویر شئیر کی، جس میں بابی دیول کی شکل کا کیک موجود تھا، جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ ہر سال بالی ووڈ اداکار کی سالگرہ مناتی ہیں، اور انہوں نے ٹوئٹر سے مدد مانگی، کہ وہ ان کا پیغام بوبی تک پہنچانے میں مدد کریں، انہیں بتائیں کہ پاکستان میں ایک لڑکی ہے جس کے لیے وہ بہت اہم ہیں۔

https://twitter.com/ManalFaheemKhan/status/1485877363120480259?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485877363120480259%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F372467%2F


منال کی خواہش نے اس وقت حقیقت بن گئی جب بوبی دیول نے ان کی ٹویٹ کا جواب دیا، اور ان کے لیے نیک خواہشات کی تمنا کرتے ہوئے لکھا کہ آج وہ کچھ ہیں ان جیسےمداحوں کی وجہ سی ہی ہیں۔

جہاں منال کے لیے یہ ان کی زندگی کا بہرین لمحہ تھا، وہیں سوشل میڈیا صارفین کو بھی یہ کہانی بہت پسند آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں