ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان شدید علیل ہو گئے اور انہیں تیس گھنٹوں تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان رضوان نے ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو کے ساتھ گفتگو میں اسپتال میں بیتے لمحات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
رضوان نے بتایا کہ انہیں سانس میں لینے میں مشکل ہوئی، نظر آنا بھی کم ہو گیا۔کئی ٹیسٹ ہوئے، صرف سر اور ناخن کے ٹیسٹ نہیں ہوئے ۔
اسٹائلش بلے باز نے کہا کہ نرس نے انہیں بتایا کہ بیس منٹ اور تاخیر ہوتی تو بہت نقصان ہوتا، کہا گیا کہ ایک ہفتہ رکنا پڑے گا مگر میں نے کہا انہیں ہر صورت سیمی فائنل کھیلنا ہے ۔
ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے بتایا کہ رضوان کی سانس اور کھانے کی نالی دونوں میں سوزش تھی۔ رضوان نیند میں یہ ہی کہہ رہے تھے اللہ مجھے ہمت دے سیمی فائنل کھیلنا ہے۔
رضوان نے طبیعت کی خرابی کے باوجود سیمی فائنل میں نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے خوب داد سمیٹی تھی۔