اسلام آباد: (آئی این این) حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی، اب ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے، پہلے کوارٹر میں 84 ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر دی گئی تھی اور ایف بی آر نےاس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔