لاہور:(آئی این این) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی، رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سوریا کمار یادیو 805 کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان 794 کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم 792 کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 731 کے ساتھ پانچویں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 716 پواٹنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا دسواں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بھی بابر اعظم 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان کے ہی امام الحق 815 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک کی تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے۔