وزیرِ اعظم کی ہدایت پر سی پی آر ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: (آئی این این) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سلمان صوفی نے کہا کہ مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے خود کو رجسٹر کروائیں، ایسے افراد جو پہلے سے سی پی آر میں پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ہیں وہ رضاکاروں کی تربیت کیلئے رجسٹریشن کروائیں، مہم کا حصہ بنیں، تربیت حاصل کریں، 10 مزید لوگوں کو بنیادی سی پی آر کی ٹریننگ دیں اور انعام حاصل کریں، ٹریننگ کی رجسٹریشن کیلئے کسی بھی عمر کےافراد اہل ہوں گے۔

انہوں نے نوجوانوں، خواتین، بچے اور بڑی عمر کے افراد پرزور دیا کہ وہ اپنی رجسٹریشن کروائیں، ایمرجنسی صورتحال میں بروقت سی پی آر سے کسی انسان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں