وزیراعظم کا ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر دورہ لندن منسوخ

اسلام آباد: (آئی این این) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا تاہم سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

وطن پہنچتے ہی وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں