وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، فضائی جائزہ لیا

جیکب آباد:(آئی این این)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ بلوچستان کے موقع پر سیلاب متاثرہ علاقے جیکب آباد پہنچے ، دوران پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو صحبت پور ضلع کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، شہباز شریف وڈھ، خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نواب اختر مینگل کی رہائش گاہ پر ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں