لاہور:(آئی این این) نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 17 میچ کھیل کر 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس درجہ بندی میں انگلینڈ اور بنگلا دیش بالترتیب 18،18 میچ کھیل کر 125 اور 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Pakistan move into third place as they continue their climb in the ICC @cricketworldcup Super League.
More on #CWCSL ➡️ https://t.co/wGJb3Ay3zx pic.twitter.com/Tg67rbp8e1
— ICC (@ICC) August 19, 2022
رینکنگ میں افغانستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، بھارت چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، آئرلینڈ نویں، سری لنکا دسویں، جنوبی افریقہ 11ویں، زمبابوے 12ویں اور نیدر لینڈز 13ویں نمبر پر موجود ہے۔