لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سے نوکری کاجھانسہ دے کر زیادتی کے بعد 40 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس شیخوپورہ نے گرفتار کر لیے۔
چندروزقبل شیخوپورہ کے علاقہ نارنگ سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی تھی جس کوپولیس نے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکیا۔آر پی اوشیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کوواقعہ کی تحقیقات کاحکم دیا۔
واقعہ کا نوٹس آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے لیا تھا جس پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار اور ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصرمحمودباجوہ کی نگرانی پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتارکیا۔