اسلام آباد:(آئی این این) کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میرے گاؤں میں ہسپتال بنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلزحاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کئے گئے، ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میرے گاؤں میں ہسپتال بنایا جائے، وزیراعظم کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکرگزار ہوں، قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے دو مطالبے کیے، ارشد ندیم نے ایک گاؤں کو مثالی اور سکول بنانے کا مطالبہ کیا، ایتھلیٹ اور دیگر کھلاڑیوں کے گاؤں کو بھی ہرقسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔