پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور یوٹیوبرز کی ماہانہ آمدنی سے متعلق مختلف دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان دعوؤں میں سچائی کم جبکہ جھوٹ اور افواہیں زیادہ پھیلائی جاتی ہیں۔
اب 22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے ایک نجی شومیں اپنی ماہانہ آمدنی سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یوٹیوبر معاذ حال ہی میں میزبان نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو نادر علی نے معاذ سے ان کی ماہانہ آمدنی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ میری ماہانہ آمدنی تقریباً اتنی ہے کہ اس سے دو پاکستانی آلٹو خرید لی جائیں جس پر نادر علی نے کہا چونکہ پاکستان میں تیزی سے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا یہ تنخواہ کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے جنرل مینیجر سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
معاذصفدر نے اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں 5 سال ہوگئے ہیں، 4 سال تک میری تنخواہ صفر تھی لیکن جب 5 ویں سال میں نے یوٹیوب سے آغاز کیا تو میری تنخواہ میں اضافہ ہوا۔