اسلام آباد:(آئی این این) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 1.31 فیصد اضافے کے بعد 45.50 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز ایک ہفتے میں 51 روپے 52 پیسے مہنگا ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال مونگ فی کلو 17 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں آلو 4 روپے 55 پیسے اور انڈے فی درجن 8 روپے 39 پیسے مہنگے ہوئے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 18 روپے 33 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو 8 روپے 91 پیسے مہنگی ہوئی، دال ماش، روٹی، تازہ دودھ، دہی، چینی، مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں صرف 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔