لاہور: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر پھر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے جو غریب عوام سمیت سب کو مار رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں امپورٹڈ حکومت مستحکم معیشت کو وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کو ٹیل اسپن میں جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس بات کی عکاسی اقتصادی سروے میں ہوئی جس نے گزشتہ 70 سالوں میں ہماری حکومت کی اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔
IMF & World Bank Reports show this Imported Govt has failed to prevent economy going into tailspin despite inheriting a stabilised economy moving on an upward trajectory. This was reflected in the Economic Survey which identified our econ performance as the best in past 70 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں شرح نمو 6 فیصد، صنعت، زراعت، روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلات زر اور ٹیکس وصولی کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر تھی، اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے جو غریب عوام سمیت سب کو مار رہی ہے۔
Imported govt is completely directionless. The only achievement of this cabal of crooks has been to get another NRO for the billions they looted from Pakistan. The question the whole nation is asking is: Who is responsible for this conspiracy against Pakistan?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ بے روزگاری، خوراک کی عدم تحفظ اور روپیہ گراوٹ کا شکار ہے، امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر غلط سمت کی طرف جا رہی ہے، ان بدمعاشوں کا واحد کارنامہ یہ ہے انہوں نے پاکستان سے لوٹے گئے اربوں کے بدلے ایک اور این آر او حاصل کیا۔ سوال پوری قوم پوچھ رہی ہے پاکستان کے خلاف اس سازش کا ذمہ دار کون ہے؟
What we left behind & how the Imported Govt, brought in through regime change conspiracy, has wreaked havoc with the economy. pic.twitter.com/tcl3NuhehM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اپنے پیچھے کیا چھوڑ کر گئے اور تبدیلی حکومت کی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی امپورٹڈ سرکار نے کیسے معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا!