اسلام آباد: (آئی این این) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9117 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 10 October 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,117
Positive Cases: 55
Positivity %: 0.60%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 22— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 10, 2022
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.60 فیصدرہی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں رپورٹ نہیں ہوئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔