لاہور: (آئی این این) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
انسٹا گرام پر طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے لکھا کہ میں اس شخص کا احترام کرتی ہوں جس نے مجھے بہترین وقت دیا۔ سوالات پوچھے والوں سے کہتی ہوں کہ جی ہاں ہمارے تعلقات کا اختتام ہوگیا ہے میں تعلقات کا اختتام بہت احترام سے کرنا چاہتی تھی اور کردیا، اب ہم اکٹھے نہیں رہے۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔
رواں سال جون میں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں، جس پر آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سے ایک دوسرے کو ان فالو اور تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔