لاہور: (آئی این این) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں مسائل کا حل جو نکلتا ہے جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی نکلتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) غلط فہمی میں نہ رہے کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔ مسائل کا حل جو نکلتا ہے جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی نکلتا ہے۔ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے دین اور قوم کے دشمن ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے کئی قانونی سقم دور کرنے اورقانون سازی کرنے کی، اللہ کریم نے ہمیں توفیق دی اور بہت سی اسلام مخالف سرگرمیوں کے سدباب کا ذریعہ بنایا. الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے. ہر کتاب اور نصابی کتب میں جہاں جہاں آقا کریم ﷺ کا نام نامی اسم گرامی آئے گا، وہاں وہاں عقیدہ ختم نبوتﷺ کا اظہار اور درود وسلام بھیجنے کا اہتمام ہوگا۔ یہ اہتمام انشاء اللہ ہمارے لیے نجات و شفاعت اور ہماری نسلوں کے ایمان اور عقیدے کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا.
چودھری پرویز الٰہی نے لکھا کہ ہمارا ختم نبوتﷺ کے حوالے سے کردار کوئی آج کا نہیں بلکہ چودھری ظہور الٰہی شہید سے لے کر آج تک اللہ کریم نے محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں عقیدہ ختم نبوتﷺ کے دفاع اور تحفظ کی سعادت عطا فرمائی۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں خوبصورت انداز سے آیات ختم نبوتﷺ جگمگا رہی ہے۔ ہم نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ہر کتاب اور نصابی کتب میں جہاں جہاں آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی آئے گا، وہاں وہاں عقیدہ ختم نبوتﷺ کا اظہار اور درود وسلام بھیجنے کا اہتمام ہوگا۔ یہ اہتمام انشاء اللہ ہمارے لیے نجات و شفاعت اور ہماری نسلوں کے ایمان اور عقیدے کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا، ختم نبوتﷺ کے حوالے سے کئی قانونی سقم دور کرنے اورقانون سازی کرنے کی اللہ کریم نے ہمیں توفیق دی اور بہت سی اسلام مخالف سرگرمیوں کے سدباب کا ذریعہ بنایا. الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے، سود کے اوپر جو پیسہ دیا جاتا ہے وہ سختی سے مار پیٹ کر واپس لیتے ہیں، اس پر ہم نے سزائیں رکھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ سود کا لین دین کرنے والے جب قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے تو ان کے چہرے کالے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے ہم نے قانون سازی کی ہے.جو سودی کاروبار میں ملوث پایا جاتا ہے اس کیلئے پانچ سال کی سزا رکھی ہے۔سود پر انفرادی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے ہر طرح کا سودی لین دین ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔