کراچی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
دبئی سے خصوصی کارگو شپ امداد سامان پر مشتمل 17 کنٹینر پورٹ قاسم پہنچ گئے جس میں 275 ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے۔
امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو پہنچایا جائے گا۔ قونصل جنرل نے حامد بخیت الرومیتی نے سامان وصول کیا۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں یواے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہوئے ہے۔
چند روز قبل برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔
وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 3 ستمبر کو یو اے ای کادورہ کرنا تھا لیکن یو اے ای کے صدر کیساتھ مشترکہ طورپردورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔