کراچی: (آئی این این) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینہ خان نے کہا ہے کہ وہ لبرل فیمنسٹ، روشن خیال اور اعتدال پسند ہونے کے ساتھ ساتھ فرسودہ خیالات پر کھل کر بات کرنے والی خاتون ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام سٹوریز میں چند صارفین کے کمنٹس کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جوابات بھی دیئے۔ اداکارہ نے جن سکرین شاٹس کو شیئر کیا وہ مختلف افراد کی جانب سے ان کی مختلف پوسٹس پر کئے گئے تھے۔
ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غلط کام کا تعلق خواتین کے کپڑوں سے نہیں بلکہ ذہنیت سے ہوتا ہے۔