ایکسپریس کے مطابق دھماکہ بینک کے نیچے ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ پان منڈی کے قریب ہونیوالہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ تعین کیا جارہاہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں گڑھا پڑگیا۔
سماء ٹی وی نے ایم ایس میو ہسپتال کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے ، ریسکیو کی طرف سے زخمی منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جیونیوز کی نمائندہ کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر وہاں پر ریڑھی لگانے والے لوگ شامل ہیں جبکہ مرنیوالے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔
ادھر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔